ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی میں 3 کشمیریوں کی گرفتاری پران کے لواحقین کا صدائے احتجاج

دہلی میں 3 کشمیریوں کی گرفتاری پران کے لواحقین کا صدائے احتجاج

Wed, 09 Dec 2020 09:48:09  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی؍ 9؍دسمبر(ایس او  نیوز/ایجینسیز)دہلی پولیس کے ذریعہ پیر کے روز گرفتار تین کشمیری نوجوانوں کے لواحقین نے منگل کے روز سری نگر میں احتجاج کیا اوران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

گرفتار نوجوانوں کی شناخت وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شبیر احمد گوجری ، ریاض احمد راٹھیر اور محمد ایوب پٹھان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے سلسلے میں ان تینوں نوجوانوں کو پنجاب کے دو دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

بارش اور ٹھنڈ کے موسم کے درمیان دہلی پولیس کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ جن میں زیادہ تر خواتین تھیں ، نے یہاں دھرنا و احتجاج کیا۔ انہوں نے تینوں کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں جھوٹے معاملہ میں پھنسایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کشمیری عوام کو دہلی جانے کا حق نہیں ہے؟

پٹھان کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد بندشاؤ میں ملازمت کرتے ہیں اور کسی دہشت گردی یا سیاسی سرگرمی میں ان کے ملوث ہونے کا سوال ہی نہیں ہے۔

گوجری کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کا شوہر ہر سال سردیوں کے موسم میں اجمیر شریف زیارت کرنے جاتے ہیں ۔ اس بار ان کے ساتھ ریاض بھی گیاتھا لیکن دونوں کو دہلی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار شدگان کے اہل خانہ نے ان تینوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ : قومی اواز


Share: